Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنسمضامین

ماحولیاتی آلودگی میں پائیدار زندگی کا حصول خطرات

Mir Ajaz
Last updated: June 28, 2022 1:45 am
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

عمیر حسن

کرۂ ارض اس وقت مختلف قسم کے ماحولیاتی مسائل میں گھری ہوئی ہے۔ دنیا بھر میں موسمی تبدیلیوں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ شمالی نصف کرہ ارض میں ’ہیٹ ویوز‘ شدید سے شدید تر ہوتی جارہی ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک میں قحط سالی معمول کی بات بنتی جارہی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں سمندری طوفانوں کا آنا معمول بنتا جارہا ہے۔

ماحولیاتی ماہرین گلوبل وارمنگ کی وجہ آتش فشانی کا عمل، خام تیل کے جلائے جانے کا عمل، گرین ہاؤس گیسز کا اخراج اور منفی انسانی سرگرمیوں جیسے کہ جنگلات کی کٹائی، فصلوں میں نائٹروجن کھاد کا استعمال وغیرہ کو قرار دیتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق آبی علاقوں کو زراعت کے لیے خشک کیا جارہا ہے، جس کے باعث گزشتہ 300سالوں میں عالمی سطح پر تقریباً87فیصد آبی علاقے ختم ہوچکے ہیں۔
ماحولیاتی آلودگی ایک اہم مسئلہ :۔

ماہرین کے مطابق ماحولیاتی آلودگی میں دن بدن خطرناک حد تک ا ضافہ ہوتا جارہا ہے، جس سے لوگوں میں مہلک وبائی امراض پیدا ہورہے ہیں۔ ایک طویل عرصے سے، ہم اپنے سیارے کے ماحولیاتی نظام کا استحصال اور تباہی کرتے آرہے ہیں اور اب زمین کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔ لوگوں اور فطرت کے موافق ہونے کے لیے آب و ہوا بہت تیزی سے گرم ہو رہی ہے۔
رہائش کے نقصان اور دیگر دباؤ کے باعث ایک اندازے کے مطابق 10لاکھ انواع (species) کے معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔ آلودگی ہماری ہوا، زمین اور پانی کو زہر آلود کر رہی ہے۔ ماحولیاتی نظام کا نقصان دنیا کو جنگلات اور نباتاتی زمین سے محروم کررہا ہے، وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب انسانیت اس کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ جانوروں کے رہنے کے لیے موجود قدرتی علاقے سکڑتے جارہے ہیں، جس نے پیتھوجنز کے پھیلنے کے لیے مثالی حالات پیدا کردیے ہیں۔
اس مخمصے سے نکلنے کا راستہ یہ ہے کہ ہم اپنی معیشتوں اور معاشروں کو جامع، منصفانہ اور فطرت سے زیادہ مربوط بنانے کے لیے تبدیل کریں۔ اس صدی میں گلوبل وارمنگ کو 1.5ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رکھنے کے لیے ہمیں 2030ء تک سالانہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو نصف کر دینا چاہیے۔ بغیر کسی اقدام کے، محفوظ رہنما خطوط سے ہٹ کر فضائی آلودگی ایک دہائی کے اندر 50فیصد تک بڑھ جائے گی اور آبی ماحولیاتی نظاموں میں بہنے والا پلاسٹک کا فضلہ 2040ء تک تقریباً تین گنا بڑھ جائے گا۔
ہمیں ان اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے، جس سے ’صرف ایک زمین‘ اور اس کی جانب توجہ، ہمیشہ کی طرح فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں پائیدار زندگی گزارنے پر ہے۔ ہمیں زمین کو نقصان پہنچانے کے بجائے اس کو ٹھیک کرنے کی طرف توجہ دینا چاہیے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس کے لیے حل اور ٹیکنالوجی موجود ہے، جو کہ سستی بھی ہے۔
پائیدار زندگی کا حصول :۔گزشتہ سال ایک گلوبل مشن ’ماحولیاتی نظام کی بحالی پر اقوام متحدہ کی دہائی (2021ء -2030ء) ‘ شروع کیا گیا تاکہ جنگلوں سے لے کر کھیتوں تک، پہاڑوں کی چوٹیوں سے لے کر سمندر کی گہرائیوں تک اربوں ہیکٹر رقبے کو بحال کیا جاسکے۔ صرف صحت مند ماحولیاتی نظام کے ذریعے ہی ہم لوگوں کا معاش بڑھا سکتے، آب و ہوا کی تبدیلیوں کا مقابلہ کرسکتے اور حیاتیاتی تنوع کے خاتمے کو روک سکتے ہیں۔
پائیداری کی طرف حقیقی معنوں میں تبدیلی کے اختیارات لوگوں کے لیے دستیاب، سستے اور پرکشش ہونے چاہئیں تاکہ وہ روزمرہ کے بہتر فیصلے کر سکیں۔ تبدیلی کے کلیدی شعبوں میں یہ شامل ہے کہ ہم اپنے گھروں، شہروں، دفاتر اور عبادت گاہوں کو کیسے تعمیر کرتے اور ان میں رہتے ہیں، ہمارے پیسے کیسے اور کہاں لگائے جاتے ہیں، اور ہم تفریح کے لیے کیا کرتے ہیں۔ لیکن اس سے بڑی شدت والے دیگر عوامل میں توانائی، پیداواری نظام، عالمی تجارت اور نقل و حمل کے نظام، اور حیاتیاتی تنوع کا تحفظ شامل ہیں۔

ان میں سے بہت سے اختیارات صرف بڑے اداروں کی طرف سے بنائے جا سکتے ہیں جیسے کہ قومی اور ذیلی قومی حکومتیں، مالیاتی ادارے، کاروبار، بین الاقوامی تنظیمیں اور دیگر تنظیمیں جن کے پاس قواعد کو دوبارہ لکھنے، لوگوں کی خواہش کو فریم کرنے اور نئے اُفق کھولنے کی طاقت ہے۔ دوسری جانب انفرادی لوگ اور سول سوسائٹی بیداری پیدا کرنے کے لیے اپنی آواز جتنی زیادہ بلند کریں گے، اس بات پر زور دیں گے کہ کیا کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کی نشاندہی کریں گے کہ ذمہ دار کون ہے، اتنی ہی تیزی سے تبدیلی آئے گی۔
کائنات میں اربوں کہکشائیں ہیں، ہماری کہکشاں میں اربوں سیارے ہیں، لیکن زمین صرف ایک ہے، لہٰذا اس کا خیال رکھیں۔ ہم اپنے موجودہ طرزِ زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے 1.6زمین کے برابر استعمال کر رہے ہیں اور ماحولیاتی نظام ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کر سکتے۔ ہمارا طرزِ زندگی کا تعلق گرین ہاؤس گیسوں کے تمام اخراج کے دو تہائی سے ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ پائیدار طرزِ زندگی اور طرز عمل 2050ء تک ہمارے اخراج کو 40سے 70فیصد تک کم کر سکتے ہیں۔

پائیدار کھپت اور پیداوار اقتصادی ترقی کو آگے بڑھا سکتی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کر سکتی ہے، صحت اور آلودگی کو مثبت طور پر متاثر کر سکتی ہے اور غربت کے خاتمے میں مدد کر سکتی ہے۔ اس کی وجہ سے ممکنہ طور پر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں 2060ء تک اوسطاً 11فیصد آمدنی زیادہ آمدنی والے ممالک میں 4فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
این آئی اے کے جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپے
تازہ ترین
بیلی چرانہ جموں میں عدم شناخت خاتون کی نعش برآمد
جموں
ایس پی او منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد
جموں
سلیکشن گریڈ کانسٹیبل 8000روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں

Related

کالممضامین

! اللہ کو پیاری ہے قربانی سنتِ ابراہیمی

June 4, 2025
کالممضامین

وقوف ِ عرفات : | اللہ کی عنایات ہیں رحمت کی ہے برسات فہم و فراست

June 4, 2025
کالممضامین

محسن ِ کشمیرحضرت سید علی ہمدانی ؒ شاہِ ہمدانؒ

June 3, 2025
کالممضامین

سالار عجم شاہِ ہمدان سید علی ہمدانی ؒ ولی اللہ

June 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?