Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

ماحولیاتی اثاثہ کاتحفظ یقینی بنایا جائے گا وزیراعلیٰ سے ہائوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی ملاقات

Mir Ajaz
Last updated: July 1, 2025 11:16 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//ڈل جھیل کے باشندوںپر مشتمل ایک وفد نے منگل کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنے درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔وفدمیں ہاؤس بوٹ اور شکارا مالکان کے نمائندے شامل تھے ۔یہ میٹنگ ڈل جھیل پر انحصار کرنے والی کمیونٹیوں کے طویل عرصے سے زیر التوأ مسائل کے حل اور دیرپا روزگار کے امکانات پر گفتگو کے لئے منعقد کی گئی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، رُکن قانون ساز اسمبلی زڈی بل تنویر صادق، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، ڈائریکٹر جنرل فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز جموں و کشمیر، محکمہ جنگلات و ماحولیات، سیاحت، ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ کے کمشنر سیکریٹریز، ڈائریکٹر سیاحت،وائس چیئرمین لیکس کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی ، وائس چیئرمین سری نگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ملاقات میں ہاوس بوٹ ایسوسی ایشن، شکارا اونرس یونین اور ڈل جھیل کے باشندوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اَپنے مسائل پیش کئے۔ شروعات میں رُکن اسمبلی جڈی بل تنویر صادق نے وزیر اعلیٰ کو وفد کی جانب سے اُٹھائے گئے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔صدرہائوس بوٹ مالکان ایسوسی ایشن نے کمیونٹی کے چند اہم مسائل اُجاگر کئے بالخصوص ہاؤس بوٹس کے لائسنس کی تجدید میں تاخیرپر تشویش ظاہر کی۔انہوں نے دریائے جہلم اور ژونٹ کول میں مقیم ان ہاؤس بوٹ مالکان کی ازسرنو آبادکاری کی ضرورت پر زور دیاجو رضاکارانہ طور پر زیادہ دیرپا مقامات پر منتقل ہونے کے خواہش مند ہیں۔انہوں نے سرینگر ایئرپورٹ اور ریلوے سٹیشن پر ہاؤس بوٹوں کو ایک منفرد سیاحتی اثاثے کے طور پر فروغ دینے کے لئے مخصوص جگہ مختص کرنے اور چنار باغ میں سہولیات کی تجدید کی بھی درخواست کی۔ اسی طرح نگین جھیل کے قریب ایک مخصوص فائر سٹیشن کے قیام کی اہمیت کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا گیاکیونکہ ہاؤس بوٹس آگ لگنے کے واقعات کے حوالے سے حساس ہیں۔ڈل جھیل کے باشندوںنے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ لکڑی کے پلوں اور راستوں کی مرمت و بحالی کو فوری طور پر مکمل کرے جو خاص طور پر محرم کے جلوسوں کے پیش نظر کمیونٹی کی آواجاہی کے لئے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے جھیل کے اندرونی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کے لئے بنیادی سہولیات کی بہتری کی بھی ضرورت پر زور دیا۔مزید برآں، اُنہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ جھیل کے اندرونی علاقوں میں روزمرہ کی ضروریات کا راشن پہنچانے کے لئے قابلِ اعتماد نظام موجود نہیںجس سے باشندوں کی روزمرہ کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔اسی طرح شکارا مالکان نے ڈل جھیل کے کنارے واقع گھاٹوں اور جیٹیوں کی مرمت اور دیکھ ریکھ کا مطالبہ کیا۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وفد کی بات کو بغور سنااور یقین دِلایاکہ تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ حکومت ان لوگوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے پُرعزم ہے جن کا روزگار جھیل سے وابستہ ہے اور ساتھ ہی اس ماحولیاتی اثاثے کے دیرپا تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

کشمیر

یاترا کے پہلے قافلے کی جموں سے روانگی آج اعلیٰ سطحی میٹنگ میں حتمی جائزہ، امسال 3لاکھ 31ہزار کی رجسٹریشن

July 1, 2025
کشمیر

۔46برسوں کا گرم ترین جون ریکارڈ ۔ 1892کے بعد دوسرا گرم ترین مہینہ ثابت

July 1, 2025
کشمیر

پاک بھارت قیدیوں کی فہرست کا تبادلے ۔159ہندوستانی وطن واپسی کے منتظر

July 1, 2025
کشمیر

ڈی ڈی سی ممبر اور اسکا ایجنٹ50,000روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?