سرینگر/فوج کے ایک اعلیٰ آفیسر نے سنیچر کو کشمیری مائوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بیٹوں کو بندوق کی راہ اختیار کرنے سے روکیں اور اُنہیں عسکریت کی راہ سے واپس لائیں۔
جنرل آفیسرکمانڈر15کارپس لیفٹننٹ جنرل، کے جے ایس ڈھلون نے کہا''آج میں اُن کشمیری مائوں سے اپیل کرتا ہوں جن کے بیٹیوں نے بندوق اُٹھارکھی ہے، کہ وہ اپنے بیٹوں کو واپس لائیں اور اُنہیں بندوق اٹھانے سے روکیں''۔
جنرل ڈھلون فوج کی ایک تقریب کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا ''میں گارنٹی دیتا ہوں کہ مقامی جنگجوئوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے''۔