جموں//مال ، امداد اور باز آبادی کے وزیر عبدالرحمان ویری نے کہا کہ حکومت کشمیر ی مائیگرنٹوں کو ریلیف اور دیگر سہولیات کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کرنے کی وعدہ بند ہے۔وزیرموصوف نے منگل کوافسروں کی ایک میٹنگ کے د وران کشمیری مائیگرنٹوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری مال شفیق احمد رینہ ، ریلیف اور باز آبادکاری کمشنر ایم ایل رینہ ،ڈپٹی کمشنر ریلیف کے کے سدھا اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔وزیر موصوف نے اس موقعہ پر ایگزیکٹیو انجینئر کو ہدایت دی کہ وہ جگتی ، پرکھو، نگروٹہ اور دیگر مقامات پر مائیگرنٹ فلیٹس کی تجدید نو کے کام میں تیزی لائیں ۔انہوں نے ان رہائشی علاقوں کے گرد و نواح میں مناسب صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ویری نے اس دوران ریلیف ، طبی سہولیات ، بجلی ، پانی، راشن ، تعلیم اور دیگر سہولیات کو بھی زیر بحث لایا۔ انہوںنے جگتی اور دیگر مائیگرنٹ کیمپوںمیں ادویات اور عملے کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہیں بتایاگیاکہ لوگوں کی سہولیت کے لئے طبی مراکز کے کام کاج کو شام 8 بجے تک توسیع دی گئی ہے ۔ویسو اور شیخ پورہ میں فلیٹوں کی تعمیر کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر کو جانکاوری دی گئی ہے کہ شیخ پورہ میں 48فلیٹ رواں ماہ کے آخر تک مکمل کئے جائیں گے۔ انہوںنے باقی ماندہ ٹرانزٹ رہائشی سہولیات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔