سرینگر //ماسئمہ علاقے میں شبانہ آگ کی ایک واردات میں پانچ منزلہ کمرشل اور رہائشی عمارت خاکستر ہوئی جس کے نتیجے میں عمارت میںموجود 7دکانوں میںموجود ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔مائسمہ کے اندرون بازار میں صبح کے 3بجکر 30منٹ پر خورشید احمد خان نامی شہری کے شاپینگ کمپلکس میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمپلکس کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ آگ لگنے کی خبر پھیلتے ہی وہاں مقامی نوجوانوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا جنہوں نے فوری طو رپر جائے واردات پر پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کر دی ۔ تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک عمارت مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوئی اور اس میںموجود سات دکانوں میں موجود سازو سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سنیئر عہدیدار نے کہا کہ آگ نے لکڑی کے شیلف، کاؤنٹرس اور شوکیس کے ساتھ ساتھ کئی دکانوں کے الیکٹرک سامان کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوںنے کہا کہ آگ لگنے کی خبر پہنچتے ہی محکمہ کے اہلکار جائے واردات پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کیلئے کارورائی شروع کر دی جس کے ساتھ ہی آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ۔ادھر پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کرد ی گئی ہے ۔(سی این آئی)
بانڈی پورہ جنگل میں آگ نمودار
عازم جان
بانڈی پورہ//پٹھ کوٹ اور تراگہ بل کے درمیان گھنے جنگل میں لگی آگ ہنوز جاری ہے۔ آگ لگ بھگ ایک بجے نمودار ہوا ہے اور ایک بڑے حصے کو پھیل گیا ہے ۔رینج آفیسر کے مطابق ڈی ایف او بانڈی پورہ کی ہدایت پر فارسٹ عملے کی ٹیم فوری طور پر آگ بجھانے کے لیے روانہ کی گئی ہے اور بجھانے کی کارروائی جاری ہے آگ لگنے کا وجہ معلوم نہ ہوسکا لیکن اس علاقے کے لوگ لگی آگ کے متعلق جو میگوئیاں کررہے ہیں ۔