سرینگر//شہر سرینگر کے مائسمہ اور بر برشاہ میں عمل میں لائے گئے جنگجو مخالف آپریشن پرا من طور اختتا م پذ یر ہوئے۔ سی این ایس کے مطابق مشکوک نقل وحر کت کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے ما ئسمہ علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی جس دران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔ ادھر فورسز نے سہ پہر بربر شاہ علاقہ کوبھی محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی۔فوج نے ان علاقوں کی طرف جانے والے تمام راستے انتہائی سختی کے ساتھ سیل کردئے جس دوران نہ کسی کو وہاں کی طرف جانے اور نہ ہی کسی کو باہر آنے کی اجازت دی گئی۔مقامی لوگوں کے مطابق کچھ ایک مقام پر کریک ڈائون کے دوران نہ صرف مردوں کو نوے کی دہائی کی طرح ایک ہی جگہ جمع کرکے ان کی شناختی پریڈ کروائی گئی بلکہ دوسری جانب رہائشی مکانوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کو ان علاقوں میں جنگجو ئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی تاہم وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائی کے باوجود بھی اس علاقے میں کہیں پر بھی فورسز اور جنگجوئوں کا آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔