سرینگر //جموں و کشمیر میںیکم اپریل سے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت پیدا ہونے کی وجہ سے اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جموں و کشمیر میں 52دنوں کے دوران 1467افراد فوت ہوئے ، جن میں 56 کشمیر جبکہ 902متاثرین جموں صوبے میں زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں سب سے زیادہ 538 اموات ضلع جموں جبکہ سب سے کم 5اموات کشتواڑ ضلع میں ہوئی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں یکم اپریل سے 30اپریل تک 285افراد کورونا وائرس سے فوت ہوئے جن میں 152جموں جبکہ 133کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ایک ماہ کے دوران سرگرم معاملات 2874سے بڑھکر 28 ہزار 359 تک پہنچ گئے ۔ اسطرح محض 30دنوں کے دوران سرگرم معاملات میں 25ہزار485کا اضافہ ہوا ۔ یکم مئی سے22مئی تک جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 1230افراد فوت ہوئے جن میں 780جموں جبکہ 450کشمیر صوبے میں فوت ہوئے ہیں جبکہ 22دنوں کے دوران سرگرم معاملات میں 20ہزار777کیسوں کا اضافہ ہوا ہے۔ جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر یکم اپریل سے 22مئی تک 1515افراد فوت ہوگئے جن میں 932جموں جبکہ 583کا تعلق کشمیر سے تھا۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 583افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ253، بارہمولہ میں55، بڈگام میں42، پلوامہ میں60، کپوارہ میں 36، اننت ناگ میں 54،بانڈی پورہ میں20، گاندربل میں17، کولگام میں 35اور شوپیان میں11افرادشامل ہیں۔ جموں صوبے میں یکم اپریل سے 22مئی تک 932افراد فوت ہوئے جن میںضلع جموں میں سب سے زیادہ 554، ادھمپور میں 53، راجوری میں97،ڈوڈہ میں 17، کٹھوعہ میں52، سانبہ میں55، کشتواڑ میں 5، پونچھ میں48، رام بن میں25اور ریاسی میں 16افراد شامل ہیں۔