عظمیٰ نیوز سروس
بارہمولہ// جل جیون مشن سکیم جموں و کشمیرمیں 3100 اسکیموں کے ساتھ لاگو کی جارہی ہے جس میں مختلف حصوںکے 6600 کام شامل ہیں، بشمول فلٹریشن پلانٹس، OHTs، پانی کے ذخائر، پائپ لائنوں کے مطلوبہ ہدف ،جس سے پورے جموں و کشمیر میں 18.68 لاکھ دیہی گھرانوں کو فائدہ ہوگاجبکہ جے جے ایم پروجیکٹ کے تحت منظور شدہ کل 228 اسکیموں میں سے 24 پروجیکٹ اب تک مکمل ہوچکے ہیں جبکہ باقی کاموںپر کام جاری ہے۔بارہمولہ ضلع کے ایک خصوصی دورے میں، مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن ڈاکٹر جی این۔ ایتو نے کل جے جے ایم کے تحت چلائے جانے والے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔گنڈ خواجہ قاسم کے ڈبلیو ایس ایس سمیت مختلف جاری واٹر سپلائی سکیموں (WSS) کے سائٹ کا معائنہ کرتے ہوئے اور بعض منصوبوں کی تکمیل کے لیے 31 دسمبر 2023 کی آخری تاریخ جاری کرتے ہوئے، ڈاکٹر ایتو نے متعلقہ حکام سے اسکیموں کی بروقت تکمیل کی تاکید کی۔مٹی پورہ پٹن کی واٹر سپلائی اسکیم کا معائنہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 50 ہزار گیلن کی گنجائش والے پروجیکٹ 1000000 روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ایتو نے کنیس پورہ کا بھی دورہ کیا اور ڈبلیو ایس ایس کے جاری کام کا معائنہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ ایک ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل ہونا ہے۔ ایتو نے کہا کہ جل جیون مشن اسکیم جموں و کشمیرمیں 3100 اسکیموں کے ساتھ لاگو کی جارہی ہے جس میں مختلف حصوں میں 6600 کام شامل ہیں، بشمول فلٹریشن پلانٹس، OHTs، پانی کے ذخائر، پائپ لائنوں کے مطلوبہ ہدف کو پورا کرنے کے لیے جس سے پورے جموں و کشمیر میں 18.68 لاکھ دیہی گھرانوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جے جے ایم پروجیکٹ کے تحت منظور شدہ کل 228 اسکیموں میں سے 24 پروجیکٹ اب تک مکمل ہوچکے ہیں جبکہ باقی کاموںو پروجیکٹوں پر کام جاری ہے۔دریں اثنا، پروگرام کے دوران، طلباء کی طرف سے مختلف رنگا رنگ ثقافتی سرگرمیاں پیش کی گئیں جس کا مقصد پانی کے تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔مشن ڈائریکٹر جے جے ایم نے ثقافتی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور شرکاء میںاسناد بھی تقسیم کیں۔