عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// وزارت داخلہ نے 24 ستمبر کو لیہہ میں پیش آنے والے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جہاں امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے پولیس کارروائی ہوئی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔پولیس سٹیشن لیہہ میں بھارتیہ نیا سنہتا کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 144/2025 بھی درج کی گئی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق لیہہ میں پیش آئے بد قسمت واقعہ، جس میں امن و امان کی صورتحال کے دوران چار ہلاکتیں بھی ہوئیں، کی جوڈیشل تحقیقات کرانا لازمی بن گیا ہے۔ اس لئے وزارت داخلہ کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن جاری کی گئی ہے جس میں سپریم کورٹ کے سابق جج ڈاکٹر جسٹس بی ایس چوہان کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے، جو امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے مضمرات کی تھقیقات کریں گے۔ موہن سنگھ پریہار(ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) جوڈیشل سکریٹری کے طور پراور تشار آنند(آئی اے ایس) انتظامی سیکریٹری کے طور پر کریں گے۔