عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام دو روزہ قومی آئی پی یاترا ورکشاپ آن انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس ڈیولپمنٹ کمشنر، وزارت MSME، حکومت ہند کے تعاون سے کل ہوٹل دی پال، لیہہ میں اختتام پذیر ہوا۔اسمیں 170 سے زائد کاروباری افراد، اسٹارٹ اپس، اور کاروباری مالکان کی پرجوش شرکت دیکھی گئی۔اختتامی سیشن کو سنجیو کھیروارپرنسپل سکریٹری، صنعت و تجارت، لیہہ لداخ نے پیش کیااور لداخ میں جدت اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے املاک دانش کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ورکشاپ کا آغاز افتتاحی سیشن کے ساتھ ہوا جس میں ڈاکٹر پون کوتوال، چیف سکریٹری/مشیر لیفٹیننٹ گورنر، UT لداخ، بطور مہمانِ خصوصی اور غلام مہدی، ایگزیکٹو کونسلر، LAHDC لیہہ، مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب کا اختتام پی ایچ ڈی سی سی آئی کشمیر کے جنرل کنوینر بلال کاووسہ کے شکریہ کے ساتھ ہوا