غلام نبی رینہ
کنگن // لیہہ میں تعینات ایک فوجی افسر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔کرنل آر ایس کدواسارا، اسٹیشن ہیڈکوارٹر لیہہ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔افسر کا تعلق جے پور سے تھا۔متوفی افسر کے بھائی نے کہا، “کرنل آر ایس کدواسارا کو دل کی کوئی تکلیف یا بیماری نہیں تھی اور وہ مکمل طور پر صحت مند تھے۔ یہ پہلا دل کا دورہ تھا جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا ۔”ان کی آخری رسومات منگل کی شام ان کے آبائی مقام پر ادا کی جائیں گی۔دریں اثنا، فوجی حکام نے کہا کہ اونچائی والے علاقوں میں مختلف پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں جس سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔