راجہ ارشاد احمد
گاندربل //ایگریکلچر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی ( سکاسٹ)کے شعبہ جنگلات بنہ ہامہ نے انڈیا فاؤنڈیشن کے ساتھ لیونڈر کی کاشت کی حوصلہ افزائی کرنے اور تعاون بڑھانے سے متعلق شراکت داری عمل میں لائی۔ شراکت داری کا مقصد اعلیٰ معیار کے لیونڈر پودوں کی ترقی کے لئے ماحول فراہم کرنا ہے۔آئی ایس اے پی انڈیا فاؤنڈیشن ایک مشہور ادارہ ہے جو زرعی ترقی کے لیے مصروف عمل اداروں میں پیش پیش ہے۔جنہوں نے وادی کے کسانوں کو لیونڈر کی کاشت اختیار کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک مشن کا آغاز کیا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف زرعی شعبے کے لیے بلکہ مقامی کسانوں کی معاشی بہبود کے لیے بھی امید افزا امکانات رکھتا ہے۔شعبہ جنگلات واقع بنہ ہامہ میں منعقدہ تقریب کے دوران ڈاکٹر پی اے صوفی نے شعبہ جنگلات میں دواؤں اور خوشبودار پودوں کی کاشت اور پروسیسنگ پر روشنی ڈالتے ہوئے معاشی طور پر قابل عمل فصل کے طور پر لیونڈر کی کاشت پر زور دیا تاکہ کسانوں کو روزی روٹی کے مواقع ممکن ہوسکیں۔