غلام نبی رینہ
کنگن/لینڈ سلائیڈ سے کسی یاتری کی موت واقع نہیں ہوئی ہے ۔ان باتوں کا اظہار ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال جاری ایک بیان میں کیا۔ پوسوال کا کہنا تھا کہ دو روز سے جاری موسلادھار بارشوں کی وجہ سے گذشتہ روز ریل پتھری کے مقام پر مٹی کے تودے گرآئے تھے جس کے باعث امرناتھ یاترا کے دونوں راستوں بالتل اور پہلگام پر یاترا کو آج دن کے لئے عارضی طور پر معطل کیا گیاہے ۔تاہم اِس دوران سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگی کہ لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آکر ایک یاتری کی موت ہوئی ہے جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں جو کہ حقیقت سے بعید ہیں ۔
ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے اِس طرح کی تمام خبروں کو مسترد کر دیاہے ۔ انھوں نے کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ سلائیڈ میں کسی بھی یاتری کی موت نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی یاتری زخمی نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کو بحال کرنے کے لئے باڈر روڈ آرگنائزیشن نے سڑک کو آمدورفت بنانے کے لئے مشینری اور مزدوروں کو کام پر لگادیا گیا ہے۔ لینڈ سلائیڈ میں یاتری موت اور زخمی ہونے کی خبریں مکمل طور سے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ۔انھوں نے لوگوں سے اپیل کہ وہ خبروں کی تحقیق کریں اور اِس طرح کی من گھڑت خبروں پر کان نہ دھریں۔
لینڈ سلائیڈنگ کے دوران یاتری کی موت کی خبریں بے بنیاد: ایس ایس پی گاندربل
