جموں //وزیر برائے مال، امداد اور باز آباد کاری سید بشارت بخاری نے ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈس مارڈنائزیشن پروگرام( ڈی آئی ایل آر ایم پی) کی عمل آوری کے لئے مامور میسرز رام ٹیک سافٹ وئیر سولیوشن پرائیویٹ لمٹیڈ کے کام کاج کا جائیزہ لینے کے لئے7 رکنی کمیٹی تشکیل دی۔کمیٹی ڈِیجیٹل اِنڈیا لینڈ ریکارڈس مارڈنائزیشن پروگرام کی موثر عمل آوری کے لئے کام کرے گی۔اس 7 رُکنی کمیٹی کی قیادت فائنانشل کمشنر ریلیف اینڈ رہبلی ٹیشن کریں گے جب کہ فائنانشل کمشنر مال، کمشنر سیکرٹری مال، کمشنر سیکرٹری ٹرانسپورٹ،کمشنر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ جے اینڈ کے، نیشنل انفارمیٹک سینٹر کا نمائندہ اور انچارج سینٹرل ریکارڈ روم سرینگر بطور ممبر ہوں گے۔کمیٹی ڈی آئی ایل آر ایم پی کے کام کاج کی پیش رفت کا متواتر بنیادوں پر جائیزہ لے گی۔ کمیٹی ڈی آئی ایل آر ایم پی کے کام کاج کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کے علاوہ سیٹلمنٹ اپریشن کے کام میں سرعت لانے کے لئے عمل آوری ایجنسی کو تجاویز بھی پیش کرے گی۔