اظہر حسین
کولگام//جموں و کشمیر میں حالیہ دنوں شدید گرمی کی لہر اور لیف مینئر بیماری کے باعث سیب کے باغات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، جس نے کسانوں کی پریشانیوں میں بے حد اضافہ کر دیا ہے۔ ضلع کولگام سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں باغبان اس وقت سخت پریشانی سے دوچار ہیں۔ جے اینڈ کے کسان فیڈریشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زمینی سطح پر کسانوں کی حالت زار کا جائزہ لے کر فوری اقدامات کرے۔ فیڈریشن نے اپیل کی ہے کہ ہر ضلع میں پیسٹی سائیڈ اور فرٹیلائزر کی ٹیسٹنگ لیبز قائم کی جائیں تاکہ مارکیٹ میں دستیاب جعلی یا ناقص زرعی ادویات کے استعمال کو روکا جا سکے، جو کہ فصلوں کے نقصان کی ایک بڑی وجہ بنتی جا رہی ہیں۔فیڈریشن کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کسانوں کو “کراپ انشورنس اسکیم” کے تحت تحفظ فراہم کیا جائے۔