جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے عید الفطر کے موقعہ پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ عید الفطر کے موقعہ پر عوام کودِل کی گہرائیوںسے مبارک باد اور اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔یہ دِن ماہ رمضان المبارک کے اِختتام کی نشاندہی کرتا ہے اور کفایت شعاری ، بھائی چارے ، ہمدردی اور اشتراک کرنے کا درس دیتا ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ عید الفطر سب کے لئے اَمن ، خوشحالی اور مسرتوں کی نوید لے کر آئے۔