جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آنجہانی رمیش اروڑہ کی لکھی ہوئی ہندی شاعری کا مجموعہ ’’روبرو‘‘ کتاب کی رسم اجرائی اَنجام دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سابق رُکن قانون سازکونسل ( ایم ایل سی) اور سینئر بی جے پی لیڈر رمیش اروڑہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اَدبی دُنیا میں اُن کی خدمات کو یاد کیا۔اِس موقعہ پر راج بھون میں رمیش اروڑہ کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔