عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عالمی یوم مزدور کے حوالے سے جموں کشمیر کے کامگاروں ، دستکاروں ، مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ یوٹی میں مزدور طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی رہے گی ۔ ایل جی نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں کارکنوں کے کردار کو موثر انداز میں سراہا۔یوم مزدور کے موقع پرانہوںنے کہا کہ آئیے معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنی افرادی قوت کی محنت اور قوم کی تعمیر میں ان کی انتھک کوششوں کو پہنچائیں۔انہوںنے بتایا کہ یوٹی میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے ایل جی انتظامیہ کام کرتی رہے گی ۔