Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

لیفٹیننٹ گورنر کا دورہ پہلگام، یاترا انتظامات کا جائزہ | 16 مقامات کھولنے کا حکم ۔ 17 جون سے دوبارہ کھولے جائیں گے،پہلگام کی بیتاب ویلی اور پارکس شامل

Towseef
Last updated: June 15, 2025 12:04 am
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

اننت ناگ// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو جموں کشمیر کے 16 سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا، جنہیں 22اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر گھنائونے حملے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ ان سیاحتی مقامات اور پارکس میں سے 8 جموں ڈویژن میں اور 8 سری نگر میں ہیں۔ وادی بیتاب اور پہلگام مارکیٹ اور پارکس، ویری ناگ گارڈن، کوکرناگ گارڈن اور اچھہ بل گارڈن 17 جون سے دوبارہ کھولے جائیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اسکے علاوہ جن سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے ان میں بادام واری پارک، ڈک پارک، سرینگر میں تقدیر پارک، سرتھل، کٹھوعہ میں دھگر، دیوی پنڈی، سیاد بابا، ریاسی میں سولا پارک، ڈوڈا میں گلڈنڈا اور جئے ویلی اور ادھم پور میں پنچیری شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوبارہ کھولنا مرحلہ وار انداز میں ہوگا۔انہوں نے پہلگام میں ممبر قانون ساز اسمبلی، ڈی ڈی سی چیئرپرسنز اور وائس چیئرپرسنز، ٹور اینڈ ٹریول آپریٹرز، پونی والا ایسوسی ایشن اور ہوٹلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ سیکورٹی کے مکمل جائزہ لینے کے بعد دیگر سیاحتی مقامات پر سے پابندیاں ہٹا دی جائیں گی۔’انتظامیہ کے مطابق، تمام دوبارہ کھولے گئے مقامات پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ مقامی پولیس یونٹس، نیم فوجی دستے اور سول انتظامیہ مل کر ان مقامات پر سیکورٹی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی نگرانی، چیک پوائنٹس اور ہنگامی رسپانس ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت تدارک کیا جا سکے ۔سیاحت سے وابستہ مقامی سٹیک ہولڈرز، ہوٹل مالکان، اور ٹریول ایجنٹوں نے اس فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے آنے والے دنوں میں سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔انتظامیہ نے عوام اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور چوکنا رہیں۔ عوامی اجتماعات، تقریبات، اور دیگر سیاحتی سرگرمیاں مرحلہ وار بحال کی جائیں گی، جن کا انحصار جاری سیکورٹی جائزوں پر ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ آئندہ امرناتھ یاترا کشمیر میں سیاحت کو بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا”میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور سالانہ امرناتھ یاترا کو کامیاب بنائیں، یہ یاترا صرف انتظامیہ یا سیکورٹی فورسز کی ذمہ داری نہیں ہے، یہ عوام کی یاترا ہے، ہر کسی کو اس میں اپنا حصہ ڈالنے میں فخر محسوس کرنا چاہئے،” ۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے ایک جامع سیکورٹی پلان تیار کیا ہے اوریاتریوں پر زور دیا کہ وہ مقررہ قافلے میں سفر کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں، یاترا کو سپورٹ کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے جس میں بہتر سڑکیں، بہتر بجلی اور ٹیلی کام کنیکٹیویٹی، رہائش کی سہولیات میں اضافہ، اور حفاظتی نظام کو مضبوط بنانا شامل ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ننون بیس کیمپ کا بھی دورہ کیا اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر اور یاتری نواس کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے 3 جولائی سے شروع ہونے والی یاترا کے لیے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ دس افراد زخمی
تازہ ترین
حکومت جموں و کشمیر کو امن اور بھائی چارے کے ساتھ آگے لے جانے کے لئے کوشاں:ستیش شرما
تازہ ترین
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا لیہہ کا تین روزہ دورہ، ترقیاتی سرگرمیوں کا لیا جائزہ
برصغیر
پونچھ کے ساؤجیاں گگڑیاں علاقوں میں پولیس کی تلاشیاں اور چھاپے
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

عادل احمد کے گھر آمد | اہلیہ کو سرکاری نوکری دی

June 15, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے: عمر عبداللہ

June 14, 2025
صفحہ اول

ایران کے جوہری و عسکری تنصیبات پر اسرائیل کے میزائیل حملے فوجی و انٹیلی جنس سربراہاں جاں بحق

June 13, 2025
صفحہ اول

مرکز کشمیری طلبا کی حفاظت یقینی بنائے:عمر

June 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?