عظمیٰ نیوز سروس
ادھمپور//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اُدھمپور کے تھارڈ گاؤں کا دورہ کیا اورقومی شاہراہ پر جاری بحالی کاموں کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر کو ریجنل آفیسر این ایچ اے آئی جموں و کشمیر آر ایس یادو نے قومی شاہراہ کی تیزی سے بحالی کے لئے مشینری اور عملے کی تعیناتی کے بارے میں جانکاری دی۔ بتایا گیا کہ ٹیم چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے اور جلد ہی ایک لین کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے متاثرہ کنبوںسے بھی بات چیت کی اور ان کی خیریت وعافیت دریافت کی۔اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے گجر بکروال ہوسٹل جکھانی اُدھمپور میں محکمہ صحت کی جانب سے لگائے گئے ہیلتھ کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ کنبوں کے لئے فراہم کی گئی طبی سہولیات کا معائینہ کیا۔