عظمیٰ نیوزسروس
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راجیو کالونی جموں میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے میگا ہیلتھ کیمپ کا دورہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے تحمل سے ان کی پریشانی سنی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے خاندانوں کو یقین دلایا کہ حکومت ہند اور جموں و کشمیر انتظامیہ یوٹی میں حالیہ قدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں کی بہبود کے لیے پرعزم ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ جموں کے ڈویژنل کمشنر رمیش کمار ،بھیم سین ٹوٹی، آئی جی پی جموں،ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، ڈاکٹر راکیش منہاس ڈپٹی کمشنر جموں،دیوانش یادو میونسپل کمشنر جموں اور دیگر سینئر افسران بھی تھے۔