نیوز ڈیسک
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مائیگرنٹ کشمیری پنڈت، جس کو نامعلوم افراد نے شوپیان میں ہلاک کیا تھا ،کی اہلیہ کو سرکاری نوکری کاآرڈر سونپ دیا ۔ پورن کرشن کو شوپیان میں ہلاک کیا گیا تھا ۔ اس موقعے پر انہوںنے کہا کہ سرکار جموں کشمیر میں ملی ٹینسی کے مکمل خاتمہ کیلئے پر عزم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ ہر شہری کو مکمل تحفظ فراہم کررہی ہے خاص کر اقلیتی طبقہ سے وابستہ افراد ،خصوصاً ملازمین کو بھر پور حفاظتی حصار میں رکھا گیا ہے ۔ا نہوں نے بتایا کہ اب جموں کشمیر میں ملی ٹینسی اور تشدد کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے اور لوگ تعمیر و ترقی کا مشاہدہ کررہے ہیں ۔ اس موقعے پر انہوںنے پورن کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ کنبہ کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کیلئے سرکار نے پہلے ہی اقدامات اُٹھائے ہیں اور انتظامیہ ان کے ساتھ پوری طرح سے کھڑی ہے ۔