Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

لیفٹیننٹ گورنر نے ادھم پور سے ’’ فزکس بھارت یاترا‘‘ کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا | آپریشن سندور نے بھارت کی سائنسی طاقت کا مظاہرہ کیا اس نے ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے سائنسدان، دفاعی اہلکار اور جوان دنیا میں کسی سے پیچھے نہیں

Towseef
Last updated: May 26, 2025 11:34 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

ادھم پور//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نےادھمپورسے ’فزکس بھارت یاترا‘ کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔ اُنہوں نے اَپنے خطاب میں معروف طبیعیات دان پدم شری ڈاکٹر ایچ سی ورما کی قیادت میں اِنڈین ایسوسی ایشن آف فزکس ٹیچرس (آئی اے پی ٹی) اور نیشنل انویشکا نیٹ ورک آف اِنڈیا (این اے این آئی) کی جانب سے تجرباتی سائنس سیکھنے کو فروغ دینے اور طالب علموں میں تجسس، تخلیقی صلاحیتوں اور سائنسی مزاج کو فروغ دینے کے لئے شاندار اقدام کی ستائش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہندوستان کے ہر ضلع کا احاطہ کرنے والی’ فزکس بھارت یاترا‘ سائنس سیکھنے کی مشترکہ مشن کے تحت متنوع خطوں کو متحد کرے گی۔اُنہوں نے سکولوں، اَساتذہ اور سیکھنے والوں کے نیٹ ورک کو شاندار بات چیت کے ذریعے جوڑنے کے وِژنری اور تبدیلی کے سفر سے وابستہ تمام اَفراد کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ’’جب سائنس معاشرے کے تانے بانے کے ساتھ گہرائی سے جڑی ہوئی ہے ، تویہ نہ صرف اِختراع کو فروغ دیتی ہے بلکہ پورے معاشرے کے معیارِ زِندگی کو بہتر بنا کرقوم کی سمت متعین کرنے میں بھی اہم رول اَدا کرتی ہے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آتم نربھارت کے تئیں ملک کی سوچ میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے ’آپریشن سندور‘ کی کامیابی کا سہرا ہندوستان کی مقامی دفاعی صلاحیتوں،دفاعی شعبے میں ایجادات اور تکنیکی ترقی کو قرار دیا۔اُنہوں نے سائنس اَساتذہ کی تربیت، جدید سائنسی ترقیات کو کلاس روم اور لیبارٹری تک پہنچانے پر زور دیا۔ اُنہوں نے تعلیمی اِداروں سے اپیل کی کہ نوجوان محققین کو وسیع مواقع اور بڑے اہداف دئیے جائیں۔لیفٹیننٹ گورنرنے دُنیا بھر میں کام کرنے والے بھارتی سائنسدانوں اور انجینئروں سے وطن واپسی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک میں اختراعات کے لئے سازگار حالات موجود ہیں۔اُنہوںنے کہا کہ سائنس، روحانیت اور سنسکار کا سنگم ہندوستان کی عالمی قیادت کا باعث بنا ہے اور 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت بنانے کا عزم ہمارا قومی عہد ہے۔اِس موقعہ پر پدم شری ڈاکٹر ایچ سی ورما نے ’فزکس بھارت یاترا‘ کے وژن اور مقصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس اَقدام کا مقصد سائنسی تجربات اور عملی سیکھنے کو فروغ دینا ہے تاکہ سائنس کو عوام بالخصوص نوجوانوں کی روزمرہ زِندگی کا حصہ بنایا جا سکے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے طالب علموںکے بنائے گئے ماڈلوں اور تجربات پر مبنی فزکس نمائش کا بھی معائینہ کیا۔اِس موقعہ پر اودھمپور ویسٹ سے رُکن اسمبلی پون کمار گپتا، ممبر قانون ساز اسمبلی چنانی بلونت سنگھ منکوٹیا، ڈِی آئی جی اودھمپور ۔ ریاسی سارہ رِضوی، ضلع ترقیاتی کمشنراودھمپور سلونی رائے، کوآرڈی نیٹر ہیپی آئی اے پی ٹی انویشکا اُودھمپور منیش گلاٹی، دیگر سینئر اَفسران،آئی اے پی ٹی کے اراکین، طلاب ، اَساتذہ اور ممتاز شہری موجود تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور پونچھ میں تیز آندھی نے مختلف مقامات پربھاری تباہی مچادی املاک کوشدید نقصان ، کئی علاقے بجلی بحران کی زد میں، پانی کی فراہمی بھی متاثر
پیر پنچال
مغل شاہراہ تیز آندھی کے باعث بند ہونے کے بعد بحال
پیر پنچال
بالاکوٹ کا واحد اے ٹی ایم دو ماہ سے خراب، صارفین پریشان بینک انتظامیہ کی مبینہ لاپرواہی، مقامی آبادی کا احتجاج کا انتباہ
پیر پنچال
کوٹرنکہ سڑک حادثے میں 12 افراد زخمی ۔9 جی ایم سی راجوری منتقل،پولیس نے معاملہ درج کرلیا
پیر پنچال

Related

تازہ ترینجموں

جموں میں آر ٹی او دفتر کے نزدیک تین مارٹر شیل برآمد

May 28, 2025
جموں

بی ایس ایف ہندوستان کی پہلی دفاعی لائن ہے | کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے :آئی جی

May 27, 2025
تازہ ترینجموں

کٹھوعہ میں انسداد ملی ٹینسی آپریشن شروع

May 27, 2025
تازہ ترینجموں

اینٹی کرپشن بیورو جموں نے سابق ڈائریکٹر قبائلی امور و دیگر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

May 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?