سرینگر// آئی سی آئی سی آئی بینک کے ریٹیل اینڈ بزنس بینکنگ کے نیشنل بزنس ہیڈ راجیش رائے نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ایس رائے نے لیفٹیننٹ گورنر کو بینک کی پیشرفت، سی ایس آر کے تحت کئے گئے کام اور جموں کشمیر میں بینک کی طرف سے خدمات کی توسیع سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے نیشنل بزنس ہیڈ آئی سی آئی سی آئی بینک سے کہا کہ وہ ترجیحی شعبوں پر خاص طور پر نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کریں۔
انہوں نے جموں کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے بینک کی کوششوں میں UT انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔قبل ازیں، پروفیسر اے رویندر ناتھ، وائس چانسلر، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں سنٹرل یونیورسٹی کے کام کاج سے آگاہ کیا۔