عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عید الفطر کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ہے کہ عید الفطر کے پرمسرت موقع پر میں سب کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔عیدالفطر رمضان کے مقدس مہینے میں روزے، نماز اور صدقہ کی مدت کے اختتام اور تہواروں، ہمہ گیر خوشی اور یکجہتی کا ایک اہم موقع ہے۔ یہ اتحاد، ہمدردی اور بھائی چارے میں ہمارے ایمان کو مضبوط کرتا ہے۔دعا ہے کہ اس سال عید الفطر سب کے لیے امن، خوشحالی اور خوشیوں کا آغاز ہو۔”ادھروزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر جموں و کشمیر اور اس سے باہر کے لوگوں کومبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے ایک ماہ کے روزے اور عبادت کے بعد عید کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عید اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے اور رمضان المبارک کے دوران پروان چڑھنے والے اتحاد اور ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینے کا موقع ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا، “عید ایک ایسا وقت ہے جب لوگ رمضان کی برکات کا جشن منانے، برادری کے رشتوں کو مضبوط کرنے اور باہمی احترام اور بھائی چارے کی اقدار کو تقویت دینے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں، یہ خوشی بانٹنے، مہربانی کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا وقت ہے،” ۔