عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جماعت اہلِ سنت جموں کے ایک 20 رُکنی وفد نے راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔اسلامی اسکالرز اور کمیونٹی کے ارکان پر مشتمل وفد نے مدرسہ بورڈ کے قیام میں پیش رفت پر لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا ۔سرینگر میونسپل اکرپوریشن کے سابق میئرجنیدمتونے بھی راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی ۔اس دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کشمیرکے مرکزی زیرانتظام علاقہ کے سکینڈری اورسینئرسکینڈری سکولوں کے98طلاب پر مشتمل ایک گروپ کوآئی آئی ٹی کانپور کے دورے پرروانہ کیا۔انہوں نے گروپ میں شامل طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اورپانچ روزہ دورے جس میں وہ تین روزتک آئی آئی ٹی کانپوراور دوروزریجنل سائنس سٹی لکھنو میں رہیں گے،کیلئے نیک تمنائوں کااظہار کیا۔دورے کے دوران طلاب کو جدیدتیکنالوجی جیسے روبوٹکس،آئی ٹی،مصنوعی ذہانت،وغیرہ کے بارے میں سیکھنے اورجاننے کا موقعہ ملے گا۔طلاب کو یہاں انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مستقبل کے امکانات کے بارے میں جاننے کاموقع بھی ملے گا۔آئی آئی ٹی کانپورکے ساتھ محکمہ تعلیم کے تحت سماگرہ شکھشا نے ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے ہے۔واپسی پرطلاب انڈیاگیٹ،راشٹرپتی بھون،لال قلعہ اور دیگرتواریخی مقامات کابھی دورہ کریں گے۔اس موقعہ پر ڈاکٹر پیوش شنگلا سیکریٹری محکمہ سکولی تعلیم اوردیگر حکام بھی موجودتھے۔