عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے شمالی کشمیر کا دورہ کر کے سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دراندازی کے گرڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔دفاعی ترجمان کے مطابق، اس موقع پر انہوں نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک تعینات دستوں کے ساتھ بات چیت کی اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل شرما نے دورے کے دوران کہا کہ بدلتے ہوئے حالات اور معاصر خطرات سے نمٹنے کے لئے فوج کی جانب سے نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال ایک خوش آئند قدم ہے۔انہوں نے فوجی جوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج اور مسلسل تیاری کے ذریعے دراندازی کے تمام عزائم ناکام بنائے جائیں گے۔ انہوں نے افسران اور جوانوں کو تلقین کی کہ وہ چوکس رہیں اور اسی جذبے کے ساتھ سرحدی علاقوں کی حفاظت جاری رکھیں تاکہ ملک کی سلامتی ہر حال میں برقرار رہے۔
لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کا شمالی کشمیر کا دورہ، لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا لیا جائزہ
