نئی دہلی// راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے کشمیر کے نوجوان فوجی افسر لیفٹیننٹ عمر فیاض کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ آزاد نے نوجوان فوجی افسر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے نہتے اور معصوم افسر کے ساتھ کی گئی اس کارروائی کو بزدلانہ حرکت قرار دیا۔ انہوں نے کہا، 'اس وحشیانہ واقعہ کے بارے میں سن کر بہت دکھ پہنچا ہے ۔ میں ان کی روح کے سکون اور اہل خانہ کو صبر کرنے کی طاقت دینے کے لئے رب سے دعا کرتا ہوں۔