سرینگر// بادامی باغ سرینگرمیں لیفٹنٹ جنرل ائے کے بھٹ نے چنار کور کی کمان سنبھالی۔15 ویں کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل جے ایس ساندھو کی تبدیلی کے بعد جمعرات کو لیفٹنٹ جنرل ائے کے بٹ نے حساس مانے جانے والے چنار کور کی کمان سنبھالی۔ لیفٹنٹ جنرل بھٹ فوج کی15ویں کور کے 47ویں کمانڈر ہونگے۔دفاعی ترجمان کے مطابق لیفٹنٹ جنرل ائے کے بھٹ نے فوج کی9 ویں گورکھا رائفلز(چنڈت) سے اپنی خدمات شروع کی،اور فوج میں انہیں36برسوں کا تجربہ حاصل ہے۔چنار کور کی کمان سنبھالنے سے قبل لیفٹنٹ جنرل ائے کے بھٹ فوجی ہیڈ کواٹر میں دائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے طور پر تعینات تھے۔ادھر دفاعی ترجمان کے مطابق15ویں کور کی کمان سنبھالنے کے بعد لیفٹنٹ جنرل بھٹ نے فوج کے اعلیٰ افسران کی میٹنگ طلب کی،جس کے دوران انہں نے وادی میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔