سید اعجاز
ترال//لیتہ پورہ ہٹی پورہ پانپورمیں کالا کوٹ سے تعلق رکھنے ولا ایک نوجوان اتوار کو جہلم میں غرقآب ہوا ۔کئی گھنٹوں کے تلاش کے بعد ایس ڈی آر ایف ،فائر اینڈ ایمر جنسی محکمہ اورکشمیر پولیس کی کوششوں کے بعد لاش کو پانی سے باہر نکالاگیا۔عینی شایدین نے بتایا کہ محمدنثار ساکن کالاکوٹ راجوری نامی نوجوان اتوار کوجہلم میں نہا رہا تھا کہ ان کاپیر پھسل گیااور تیزبہائو والے پانی نے اسے بہا لیا ۔مختلف اداروں کی مشترکہ کوششوںسے نوجوان کی لاش برآمد کی گئی۔