لگاتار چوتھے جمعہ جامع مسجدکے منبر و محراب خاموش

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//تاریخی جامع مسجدسرینگرکل ایک مرتبہ پھر فورسز محاصرے میں رہی جسکی وجہ یہاںلگاتار چوتھے جمعہ کو بھی نماز جمعہ کی ادائیگی نہ ہوسکی ۔ شہر خاص میں کرفیو جیسی پابندیاں اور بندشیں عائد رہیں اور تاریخی جامع مسجد سرینگر ایک مرتبہ پھر فورسز محاصرے میں رہی جسکی وجہ سے یہاں نماز ِجمعہ ادا نہ ہوسکی اور نہ ہی کسی جا مع مسجد کی جانب جانے کی اجازت دی گئی ۔ جامع مسجدکو چاروں اطراف سے پولیس وفورسز نے جمعہ کی صبح محاصرے میں لیا اور اس تاریخی مسجد میں نما ز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔معلوم ہوا ہے کہ کئی لوگوں نے جامع مسجد کی جانب جانے کی کوشش کی ،تاہم یہاں تعینات فورسزاہلکاروں نے اُنہیں مسجد کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی ۔اس تاریخی مسجد کے اردگرد رہائش پذیر لوگوں نے بتایا کہ مسجد کے باہر جمعہ کو سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی جنہوں نے مسجد کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سال رفتہ اور امسال بھی تاریخی جامع مسجد بیسیوں مرتبہ فورسز نرغے میں رہی ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *