جموں//چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا ایک ڈیلی گیشن چیمبر کے صدر راکیش گپتا کی قیادت میں آج یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقی ہوا ۔ گورنر کے مشیر کے سکندن ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولہ ، خزانہ کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری ، صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکرٹری شالین کابرا بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ ڈیلی گیشن نے گورنر کو ریاست میں صنعت ، تجارت اور زراعت سیکٹروں سے متعلق معاملات کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے ریاست میں ’’ ون نیشن ون ٹیکس ‘‘ کو عملانے کا مطالبہ کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے لکھن پور میں مختلف اشیاء پر سٹیٹ ٹول ٹیکس کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ ڈیلی گیشن نے اُن مصنوعات پر جن کے منافعے بہت کم ہوں کو حکومت کی طرف سے اضافی امداد فراہم کیا جانا چاہئیے اور اُن صنعتوں کو نہیں جنہیں بڑے پیمانے پر منافع حاصل ہوتا ہے ۔ گورنر نے ڈیلی گیشن کو یقین دلایا کہ اُن کے مطالبات پر مناسب موقع پر غور کیا جائے گا ۔ انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ ایک کمیٹی تشکیل دیں جس کے نمائیندے حکومت کی طرف سے اور صنعت و حرفت سیکٹر سے لئے جائیں گے تا کہ ڈیلی گیشن کی طرف سے اٹھائے گئے معاملات پر غور کیا جائے گا ۔