عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ضلع کٹھوعہ میں مسلسل بارش کے باعث لکھن پور علاقے میں ریلوے ٹریک کے قریب اچانک سیلاب آیا، جس سے ریلوے لائن کو نقصان پہنچا۔
جموں سے پنجاب جانے والی ایک مال بردارریل گاڑی لکھن پور کے قریب پٹری سے اتر گئی۔ ریلوے حکام نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائی شروع کر دی ہے تاکہ ریل سروس کو بحال کیا جا سکے۔
: جموں میں شدید بارشیں : لکھن پور میں مال بردار ریل گاڑی پٹری سے اُتر گئی
