Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

لکھنؤ میں “جشن قلم”ادبی تقریب کا اہتمام

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 6, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
لکھنؤ ؍؍گزشتہ روز لکھنؤ کے مشہور لال بہادر شاستری گنّا سنستھان آڈیٹوریم میں منعقدہ "جشن قلم"ادبی تقریب میں اس سال کا محسن اردو ایوارڈ اردو دنیا کے مشہور و معروف اور ہردل عزیز شاعرمنوّر رانا کو دیا گیا یہ ایوارڈ ہر سال اردو کے ایک ایسا ادیب کو دیا جاتا ہے جس نے قومی و عالمی پیمانے پراردو زبان و ادب کی تشہیر و ترقی میں کلیدی اور نمایاں رول ادا کیا ہو۔اس ایوارڈ سے قبل منوّر رانا کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ، یش بھارتی سنمان، مرزا غالب ایوارڈ، میر تقی میر ایوارڈ، کویتا کا کبیر سنمان، ڈاکٹر ذاکر حسین ایوارڈ، مولانہ ابو الحسن ندوی ایوارڈ، استاد بسم اللہ خان ایوارڈ، قومی بھارتی پریشد ایوارڈ جیسے درجنوں ایوارڈ مل چکے ہیں۔منوّررانا نے  اپنی نصف  زندگی میں اردو مشاعرے کے خدوخال کوازسرنو دریافت کرنے اور اسے عوامی طبقوں میں شہرت دینے کے تعلق سے جو کارہاے نمایاں انجام دیئے ہیں ۔ ان سے کون واقف نہیں ہے، جس طرح انھوں نے اردو غزل اورشاعری کو خواص اور دربار کی چوکھٹ سے اٹھا کر بیچ عوام میں لایا اور اردو کو اس کے عام جانکارسے متعارف کیا اس کی مثال اس سے پہلے نظیر اکبر آبادی کے ہاں ہی ملتی ہے، اردو زبان کو ٹھیٹ فارسی اورعربی کے اثر سے نکالتے ہوئے منورانا نے اسے ہندی اور اودھی کے قریب لانے میں ایک تاریخی کام سر انجام دیا ہے،۔ اس اعزازی تقریب کے موقعہ پر ایک شاندار کل ہند مشاعرے کا بھی انعقاد کیا گیا اس موقعہ پر تقریب کے میزبان اوراس محسن اردو ایوارڈ کے بانی اردو کے نامور کارکن سید معراج حیدر نے کہا "کافی دنوں تک پس منظر سے ہٹے رہنے کے بعد گزرے چند دہوں میں جس طرح مشاعرے نے ادبی حلقوں میں واپسی کا ببانگ دھل اعلان کیا ہے اس کا تمام سہرہ منوّررانا، راحت اندوری اور وسیم بریلوی جیسے مشاعرے کے ان مقتدرشاعروں کے سر بندھتا ہے جنہوں نے دن رات ملک کے کونے کونے میں پہنچ کرمشاعرے کی روایت کو بحال رکھا اور ہزار مخالفتوں کے باوجود اس چراغ کو بجھنے نہیں دیا "۔معراج حیدر نے مزید کہا "اس صدی کے آغاز کے ساتھ ہی جب انٹرنیٹ نے ہمارے گھروں اور کمروں کے دروازوں پر دستک دی تومشاعرے کی اس روایت کو گویا دوبارہ پھلنے پھولنے کا ایک سنہری موقعہ مل گیا، ٹھیک اسی پڑاؤ پر منوّررانا کی قیادت میں نیا شعری منظرنامہ شدّت سے ہندوستان کے کونے کونے میں اپنی موجودگی کا احساس کرا رہا تھا انٹرنیٹ اور ٹی وی کی وجہ سے اس تحریک کو مزید تقویت ملی۔دیکھتے دیکھتے لکھنے پڑھنے والوں کی ایک بھیڑ اردوزبان اوراردو مشاعرے کی طرف راغب ہوئی، نئی نسل کے مزاج سے اور ہندوستان کی  نئی ہندوستانی زبان سے قریب ترہونے کی وجہ سے،منوّر رانا کی شاعری کو ہاتھوں ہاتھ لیا گیا"۔پروگرام کی صدارت کر رہے کانگرس کے سابقہ وزیرسید امیرحیدر نے کہا "لکھنو ہمیشہ ہی ادب و تہذیب کا گہوارہ رہا ہے، اردو اور ہندی کا ایک سے بڑا ایک شاعر ادیب قلمکار لکھنؤ کے خمیر سے اٹھا ہے۔ سید امیر حیدر نے مزید کہا "منوّر رانا نے غزل کو اشرافیہ کے شاہی بیڈ روم سے نکال کر سڑک بازار میلے اورکھیت کھلیان میں گزر بسرکر رہے عام ہندوستانی انسان کے سننے پڑھنے کی چیز بنایا، منوّر رانا نے اردو ادب کے کروڑوں  نے قاری اور سامع پیدا کئے" ۔"جشن قلم" کے عنوان سے یہ تقریب اترپردیش اوراترکھنڈ کے سابقہ وزیراعلی مرحوم نارائن دت تیواری جی کی یاد میں منعقد کی گئی تھی، صدر تقریب نے کہا کہ یہ نارائن دت تیواری ہی تھے جنہوں نے اردو کو اتر پردیش میں دوسری سرکاری زبان کا درجہ عطا کیا تھا اس لئے اردو والوں کو نارائن دت تیواری جی کی اردو خدمات ہمیشہ یاد رکھنی چاہئے۔اس موقعہ پر رانا  صاحب کے ہاتھوں اتر پردیش اردو اکیڈمی کے سیکرٹری سید رضوان احمد، دبئی کے مشہور اردو اکٹیویسٹ ریحان حیدراور مشہور صحافی عبید اللی ناصر کو بھی اردو کے تئیں ان کی خدمات کے لئے توصیفی اسناد اور ایوارڈز سے نوازا گیا ۔این ڈی تیواری اور منوّر رانا کے نام منسوب اس تقریب اور کل ہند مشاعرے میں مشہور فلم کارانوبھؤسنہا ، اتر پردیش کے سابقہ وزرا رگھو راج پرتاپ سنگھ، راجندر چودھری، عباس انصاری، سی پی رائے، سابقہ ڈی جی پی رضوان احمد، موجودہ ڈی جی پی وائرلیس پی کے تیواری، انٹگرل یونیورسٹی اتر پردیش کے وایس چانسلر ڈاکٹر وسیم اختر،ڈی آئی جی سی آر پی ایف سید محمّد حسنین،سابقہ بیروکریٹ انیس انصاری اور زبیر شیخ بھی حاضر تھے ۔منوّررانا کیاعزاز میں منعقد اس تقریب میں ایک کل ہند مشاعرے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں تمام ھندوستان کی شعرا نے شرکت کی۔اردو کے نامور ناظم معین شاداب کی نظامت میں منعقدہ اس مشاعرے میں ملک کے نامورشاعروں منظر بھوپالی، اقبال اشعر، نسیم نکہت، حسن کاظمی، طارق قمر، ڈاکٹر لیاقت جعفری، خورشید حیدر، نعیم اخترخادمی، سیف بابر، عادل رشید اورعائشہ ایوب نے کلام سنایا ..یہ پروگرام بیک وقت ای ٹی وی اردو اور زی سلام نے ریکارڈ کیا جو آئندہ دنوں میں نشر کیا جائے گا اس تمام تقریب کو اتر پردیش کے ایک نیے چینل جن جن کی بات کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چیف جسٹس آف انڈیا پہلی بار کشمیر کا دورہ کریں گے
برصغیر
نارتھ زون ریجنل کانفرنس :آئی جی کشمیر نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
تازہ ترین
سری نگر جموں قومی شاہراہ پر جزوی طور ٹریفک نقل و حمل بحال
تازہ ترین
راجیہ سبھا میں ایس آئی آر پر ہنگامہ ، کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی
برصغیر

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے انتخاب کی تیاریاں شروع کیں

July 23, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

ہندوستانی ایئر اسپیس میں پاکستانی طیارے اب بھی نہیں ہو سکیں گے داخل، حکومت نے 23 اگست تک بڑھائی پابندی

July 23, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

لوک سبھا میں مسلسل تیسرے دن اپوزیشن کا ہنگامہ، ایوان کی کارروائی 2بجے تک ملتوی

July 23, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

شدید بارشوں سے پسیاں گرآنے کے باعث جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک معطل

July 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?