ڈوڈہ//ڈسٹرکٹ رورل یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن نامی این جی او کی جانب سے ضلع ڈوڈہ کے پریم نگر علاقہ پنچائت جھٹیلی کے مقام پر دریائے چناب کے اوپر بنے لکڑی کے پْل کے دونوں طرف صفائی مہم کا اہتمام کیا جس دوران پْل کی دونوں جانب پانی کی نکاسی کے لئے بنی نالیوں سے بھاری مقدار میں پھیلی گندگی کچرے کے ڈھیر کو صاف کرکے عوام کے چلنے کے لئے راستے بنایا گیا اس صفائی مہم کو ایسوسی ایشن کے صدر فرید احمد نیائیک اور اْن کے ہمراہ دیگر ممبران کی سربراہی میں منعقد کیا گیا فرید احمد نے بتایا کہ یہ پْل دو علاقوں کو جوڑنے کا واحد ذریعہ ہے جو گندگی اور خستہ حالی کا شکار ہے اس پْل کے کنارے پانی کی نکاسی کے لئے بنی نالیاں ملبے و گندگی کی وجہ سے بند پڑی ہوئی ہیں بدیں وجہ تمام پانی پْل پر آ جاتا ہے اور لکڑی کے پْل کو پانی سے نقصان ہو رہا ہے جو آہستہ آہستہ عوام کے لئے پریشانی کا سبب بن رہا ہے ایسوسی سیشن نے عوامی رابطہ کو مدے نظر رکھتے ہوئے غلاظت کی ڈھیر میں تبدیل اِن نالیوں کو صاف کرنے اور پْل کی حفاظت کے لئے اقدام کیا ہے جبکہ مقامی انتظامیہ اس جانب کوئی توجہ نہ دی رہی ہے اس دوران ،،سوچھ بھارت ،کی مہم بھی چلائی گئی بدیں وجہ پْل کو نقصان ہونے کی صورت میں کوئی بڑا سانحہ ہو سکتا ہے اس لئے حکام کو اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ایسوسی ایشن کی طرف سے عوام کو بیدار کرنے کے لئے بیداری تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا اور صفائی کے متعلق لوگوں کو اجاگر کیا گیا۔ڈسٹرکٹ رورل یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر فرید احمد نیائیک کے ہمراہ فروز احمد، محمد ایوب، آتش کمار، سراج الدین، فردوس احمد، عارف حسین موجود تھے جنہوں نے ہاتھوں میں جھاڑو و گندگی اْٹھانے کے اوزار سے صفائی کو پْل کے کنارے یقینی بنایا اس موقع پر مقامی لوگوں نے بھی اْن کے ہاتھ میں ہاتھ ملاتے ہوئے صفائی مہم میں شرکت کی۔اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے نیائیک نے بتایا کہ صاف صفائی کے معاملے میں ہر کسی کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہیے اور گندگی پھیلانے سے گریز کیا جانا چاہیے اور متعلقہ حکام کو بھی اپنی ذمہ داری بخوبی سمجھنی چاہیے لیکن آج تک یہاں کوئی آگے آکر اس ذمہ داری کو نہ سمجھ سکا اس وقت مقامی NGO نے سامنے آکر،،سوچھ بھارت ،مہم میں حصّہ داری اور ایک شہری ہونے کا فرض بھی نبھایا ہے۔