سمت بھارگو
راجوری//جموں کے ریاسی ضلع میں پیر کو پیش آنے والے دو الگ الگ واقعات میں ایک بیس سالہ لڑکی اور ایک پندرہ سالہ لڑکا دریائے چناب میں گرنے کے بعد لاپتہ ہو گئے ہیں۔حکام نے دونوں متاثرین کی تلاش اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں تاہم آخری اطلاعات موصول ہونے تک ان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔پولیس نے بتایا کہ دیہات کے کچھ بچے دریائے چناب کے کنارے زمین سے سبز گھاس اکٹھا کر رہے تھے کہ بیس سالہ جمیلہ بانو بیٹی عبدالرشید سکنہ چوتھل دھنور ارناس ندی میں گر کر بہہ گئی۔دوسرے واقعہ میں پندرہ سالہ امریک سنگھ ولد مرحوم شنکر سنگھ ساکن کارکا ارناس دریائے چناب کے کنارے بنکا گراؤنڈ میں نہا رہا تھا کہ وہ بہہ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی جگہوں پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی مقتول کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔