ڈوڈہ//راشٹریہ مادھیمک شکھشا ابھیان کے تحت ضلع ڈوڈہ میںلڑکیوں کے لئے ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر بھوپیندر کمار اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔ پروگرم میں دیگران کے علاوہ چیف ایجوکیشن آفیسر محمد اشرف راتھر، جنرل منیجر ڈی آئی سی شاہدہ پروین،ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ شائستہ سلطانہ بھی موجود تھے۔ پروگرام میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ڈوڈہ کی400سے زائد طالبات نے مختلف کئیریر پسندوں پر بنیادی جانکاری حاصل کرنے کیلئے شرکت کی۔مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والی خواتین مقرروںنے لرننگ کے عمل اور کئیریر کا انتخاب کرنے کے لئے طالبات کو روشناس کرایا ،جن میں جی ڈی سی ڈوڈہ کی ریاضی کی اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ریہانہ تبسُم،مس وشالی، کیپٹن شکھا کنور ۔لیکچرار جی ایچ ایس ایس ڈوڈہ مس مسرت بھی شامل تھیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے طالبات سے تبادلہ خیالات کرتے ہوئے طالبات کو بہتر ین کئیریر مواقعوں کا انتخاب کرنے کی صلاح دی۔اُنہوںنے کہا کہ تمام پیشہ اپنی اپنی اہمیت رکھتے ہیں اور یہ افرادی اور ذاتی انتخاب پر منحصر ہے۔سی ای او محمد ازشرف راتھر نے بھی طالبات سے تبادلہ خیال کیا اور اُنہیں سرکار کی جانب سے ذہین سٹوڈنٹس کے لئے فراہم کئے جا رہے سکالر شپوںکی جانکاری دی۔اسی نوعیت کا پروگرام جی ایچ ایس ایس گرلز بھدرواہ کی طالبات کے لئے بھی زیر قیادت ایس ڈی ایم بھدرواہ اویس احمد منعقد کیا گیا تھا جس میں تقریباً 300طالبات نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر دیگر مقررین میں روشنی وحید، ڈاکٹر منیزا، ڈاکٹر نیتو وغیرہ شامل تھیں۔روشنی وحید نے کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنے مقصد پر مرکوز رہنے کی صلاح دی۔ا:ُنہوںنے کہا کہ کامیابی کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے اور نہ ہی سخت محنت کا کوئی متبادل ہے۔