کپوارہ//ویلگام رامحال پولیس نے علاقہ میں نقلی پستول کی نوک پر لڑکیو ں کو ڈرادھمکا کر ان سے زبردستی شادی کرنے والے ایک گروہ کو بے نقاب کیا اور سلا خوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔ ولگام رامحال پولیس کو شہر کو ٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے شکایت درج کرائی کہ کئی نوجوانو ں پر مشتمل ایک گروہ زبردستی ان کے گھر میں داخل ہو گیا اور ان کی بیٹی کو پستول کی نوک پر شادی رچانے کے لئے ڈرا یا دھمکایا ۔لڑکی کے والد نے اپنی شکایت میں لکھا کہ تین نوجو انو ں پر مشتمل اس گروہ نے علاقہ میں دہشت مچا دی ہے اور لوگو ں میں زبردست خوف محسوس ہو تا ہے ۔ویلگام پولیس نے فوری کاروائی عمل میں لاکر علاقہ میں چھاپہ کے دوران بلال احمد خان کو گرفتار کیا اور دوران پوچھ تاچھ بلال نے اس اپنے جرم کا اعتراف کیا اور پولیس کے سامنے یہ بیان دیا کہ اس جرم میں ان کے دو اور ساتھی معراج الدین خان اور مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں ۔ایس ایچ او ولگام محمد سلیان نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ گرفتار کئے گئے ملزم سے ایک آئر پستول بھی بر آ مد کیا گیا ۔انہو ں نے کہا کہ پولیس نے ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 08/2018US456,506,500RPC کے علاوہ7/25Arms actدرج کر کے تحقیقات شروع کی ۔