راجوری//سینئر لیڈر یوگیش شرما نے ضلع ہسپتال انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ضلع اسپتال برائے نام بن کر رہ گیاہے جہاں پر بنیادی سہولیات کا مکمل فقدان پایا جارہا ہے اور اس پر ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ مختلف رضاکار تنظیموں اور عام لوگوں کی طرف سے عطیہ کیا گےا خون راجوری میں غےر قانونی چل رہی کلینکوں میں فروخت کردیا جاتا ہے جو نہاےت ہی افسوسناک عمل ہے ۔ راجوری میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوگیش شرما نے کہا کہ راجوری ضلع انتظامیہ عوام کے تئیں غےر سنجیدہ ہے جس کا غلط فائدہ ملازمین اٹھارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ راجوری اسپتال جسے ضلع اسپتال کا درجہ دیاگےا ہے ،اگر اسے ذبح خانے سے تعبیر کیا جائے تو بے جا نہ ہوگا ۔ یوگیش شرما نے ریاستی سرکار سے اپیل کی کہ وہ ضلع اسپتال میں عوام کی طرف سے دئےے گئے خون عطیہ کی انکوائری کرائیں تاکہ کار خیر سمجھ کر دئےے گئے خون کے استعمال کا معلوم ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ملازمین مختلف پرائیویٹ کلینکوں کو عطیہ کئے گئے خون کو فروخت کرکے موٹی کمائی کررہے ہیں جن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے ۔