سری نگر// جموں و کشمیر میں درجنوں مذہبی، سماجی، اصلاحی اور ملی تنظیموں پر مشتمل اتحاد 'متحدہ مجلس علما جموں و کشمیر' نے وادی کشمیر میں عوام کی غالب اکثریت کا کووڈ ٹیکہ نہ لگانے پر فکر و تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مجلس نے عوام پر پھر زور د یا ہے کہ وہ کورونا مخالف ٹیکہ کاری مہم میں بھر پور انداز سے حصہ لے کر اپنی اپنی باری پر ضرور ٹیکہ لگوائیں تاکہ جان لیوا اور مہلک کورونا وبا کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ اپنے آپ، اپنے خاندان اور سماج کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
ایک بیان میں کہا گیا کہ مجلس علما نے اس حوالے سے عوام میں بیداری اور شعور پیدا کرنے میں آج سے باقاعدہ پوسٹرس اور سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیری مہم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عوام اس ضمن میں معاملے کی حساسیت اور سنگینی کا احساس اور ادراک کرتے ہوئے ہرگز غفلت اور کوتاہی نہ برتےں۔