اننت ناگ//ملک عبدالسلام// باغبانی کے وزیر سید بشارت بخاری نے کہا ہے کہ سرکار افسران و ملازمین کو جواب دہ بنانے اور ریاست میں ترقیاتی ڈھانچے کو مضبوط تر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ حلقہ انتخاب اننت ناگ کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کے بعد بشارت بخاری نے ان باتوں کا اظہار کیا۔ انکے ہمراہ ٹی ڈی سی کے نائب ئرمین رفی احمد میر اورترقیاتی کمشنر محمد یونس ملک بھی موجود رہے۔ اس موقہ پر بشارت بخاری نے اننت ناگ حلقے میں ہورہے تمیری و ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور لوگوں کورپیش بجلی پانی و دیگر مسائل کا ازالہ ممکن بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے افسران و متعقلہ ملازمین کو ہدایت دی کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے اننت ناگ میں منظور کئے گئے پروجیکٹوں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بشارت بخاری نے کہا کہ موجوہ سرکار کی اولین ترجیحات میں لوگوں کی فلاح و بہبود ہے اور اسکے لئے سرکار کوئی بھی کوتائی برداشت نہیں کرے گی۔ جنوبی کشمیر میں بال کاٹنے کے واقعات میں نمایاں اضافے کی وجہ سے پھیلی دہشت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو بھی اسطرح کے انسانیت سوز کارناموں میں ملوث ہوگا وہ یقینی طور پر حیوانیت کی ساری حدیں پار کر گیا ہے اور ایسے افراد کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا اور انتطامیہ و پولیس کو اس حوالے سے سخت ہدایات دی گئیں ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں لوگوں کا تعاون بھی طلب کیا اور کہا کہ قانون کے ہاتھوں سے ایسے بد عنصر زیادہ دیر تک نہیں بچ پائیں گے۔اس دوران بشارت بخاری نے حلقہ انتخاب اننت ناگ میںمختلف پروجیکٹوں اور سہولیات کی فراہمی کے کاموں کا ایک ضلع افسروں کی میٹنگ میں جائز ہ لیا۔وزیر کے ہمراہ وائس چیئرمین جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کا رپوریشن میر رفیع اور وائس چیئرمین ،ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ بورڈ عبدالسلام ریشی بھی تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ محمد یونس ملک نے حلقہ انتخاب اننت ناگ میں جاری ترقیاتی عمل کا خلاصہ ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا منظور شدہ کیپکس بجٹ کے 205 کروڑ روپے میں سے 75 فیصد رقم خرچ کی جاچکی ہے۔