عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منو ج سنہا نے ’نیکسٹ جنریشن جی ایس ٹی رِیفارمز‘ پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا شکریہ ادا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا’’میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا ’نیکسٹ جنریشن جی ایس ٹی رِیفارمز‘کے لئے تہہ دِل سے شکریہ اداکرتا ہوں۔ یہ اصلاحات ایم ایس ایم ایز اور کسانوں کو بااختیار بنائیں گی، صنعت کو فروغ دیں گی، عوامی زِندگی اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کریں گی اور ہماری تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کو مزید مستحکم کریں گی‘‘۔