مہور//محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی خاموشی کو دیکھ کر مقامی لوگوں نے اپنی رقومات خرچ کرکے نہوچ سے شبراس جارہی سڑک کو بحال کیا۔مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ اس علاقہ میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی سے ہورہے کام رکے پڑے ہیں جس کے باعث مقامی لوگوں نے مجبور ہوکر اپنی جیب سے رقومات خرچ کر کے نہوچ شبراس سڑک کو بحال کیا۔واضح رہے کہ عید کے موقعہ پر مقامی لوگوں نے عیدگاہ نہوچ میں پیسے جمع کئے اور اب انہوں نے یہ روپے خرچ کر کے نہوچ سے شبراس سڑک کو بحال کرایا۔یہ حیرت انگیز بات ہے کہ رنگلائی سے نہوچ اور دیول صرف ٹریکٹر گاڑی چلتی ہے جس پر لوگ اپنا راشن گھروں تک پہنچاتے تھے لیکن پچھلے کئی ماہ سے وہ ٹریکٹر سروس بھی بند ہو گئی تھی اور مقامی لوگوں نے مجبور ہو کر اپنی رقم خرچ کر کے سڑک کو بحال کیا۔مقامی لوگوں نے کشمیر اعظمیٰ کو بتایا یہ افسوسناک ہے ایک طرف راجوری۔ پونچھ میں ہوائی سروس شروع کی گئی ہے وہیں دوسری جانب گلابگڑھ کے لوگ ٹریکٹر سڑک کو بحال کرنے میں بھی اپنی رقومات خرچ کرتے ہے۔لوگوں کا کہنا ہے اگرچہ گورنمنٹ کروڑوں روپے سڑکوں کو تعمیر کرنے کیلئے فراہم کررہی لیکن محکمہ خاموش تماشائی کا رول ادا کر رہا ہے۔اسی طرح تھریلہ کے لوگوں نے شکایت کی ہے ان کے ریکارڈ میں سڑک کا کام چل رہاہے لیکن تھریلہ میں سڑک کا نام و نشان نہیں ہے وہ پیدل سفر طے کرتے ہے۔اس ضمن پر جب پی ڈی پی ضلع صدر ریاسی شفیق رحمان بٹ سے بات کی انہوں نے بتایا 16 ستمبر کو پارٹی کے نائب صدر سرتاج مدنی کے علاوہ دوسرے پارٹی کے اعلیٰ لیڈران مہور میں تشریف لا رہے ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ مہور کے لوگوں کے مشکلات کو لیڈران کے سامنے رکھیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گلابگڑھ کے لوگوں نے ہمیشہ پی ڈی پی کا ساتھ دیا ہے وہ گلابگڑھ نندی مرگ سڑک کو ملانیکی کوشش میں لگے ہیں۔