نئی دہلی// لوک سبھا کے تین حالیہ اور سات سابق ا راکین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد سرمائی اجلاس کے پہلے دن آج ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی۔ لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے تین موجودہ اور سات سابق اراکین کے انتقال کی اطلاع ایوان کو دی اور ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت دینے کے بعد کارروائی پیر کی صبح تک کے لئے ملتوی کردی۔ اس سے پہلے نومنتخب رکن سنیل کمار جاکھڑ نے ایوان کی رکنیت کا حلف لیا۔مسٹر جاکھڑ پنجاب کی گرداس پور سیٹ سے لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔یہ سیت مسٹر ونود کھنہ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔اسپیکر نے ایوان کو یہ بھی مطلع کیا کہ سینئر ایڈمنسٹریٹو افسر اسنیہ لتا شریواسٹو کو لوک سبھا کا نیا جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے ۔وہ لوک سبھ ا کی پہلی خاتون جنرل سکریٹری بنی ہیں۔اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں کابینہ میں شامل نئے اراکین کا بھی تعارف کرایا۔ محترمہ مہاجن نے بتایا کہ ایوان کے موجودہ رکن سلطان احمد،مسٹر چاند اناتھ اور مسٹر تسلیم الدین کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے ۔ترنمول کانگریس کے مسٹر سلطان دو بار لوک سبھا کے رکن رہے جبہ راشٹریہ جنتال دن کے مسٹر تسلیم الدین چار بارایوان کے رکن رہے ہیں۔مسٹر چاند ناتھ ایوان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن تھے ۔ایوان نے آنجہانی سابق رکن وکرم مہاجن ،رام سنگھ،آر کیشنگ،پی سی برمن،دھنراج سنگھ ،عمل دتہ اور پریے رنجن داس منشی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔