سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان اضلاع ،جبکہ ریاست کے لداخ خطے میں سوموار کودن کے تین بجے تک مجموعی طور پر15.64فیصد ووٹران نے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔
مذکورہ علاقوں میں آج لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران پلوامہ میں محض1.91فیصدجبکہ شوپیان میں2.64فیصد ووٹنگ درج کی گئی تھی۔
ان اعداد و شمار کے مطابق لداخ خطے کے لیہہ ضلع میں دن کے تین بجے تک49.07فیصد جبکہ کرگل ضلع میں60.91فیصد ووٹنگ درج کی گئی تھی۔