سرینگر/جنوبی ضلع اننت ناگ، جہاں منگل کو لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں ووٹ ڈالے جارہےہیں، میں دن کے تین بجے تک مجموعی طور 11.22فیصد پولنگ درج کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق اننت ناگ حلقے میں دن کے تین بجے تک 2.9فیصد،ڈورو میں16.9فیصد،ککرناگ میں17.3فیصد،شانگس میں13.3فیصد،بجبہارہ میں1.7فیصد اور پہلگام حلقے میں18.6فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔
واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کی لوک سبھا نشست پر تین مرحلوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں اور آج پہلے مرحلے میں اننت ضلع کے اندر پولنگ ہورہی ہے۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ ضلع میں دن کے ایک بجے تک مجموعی طور پر9.7فیصد رائے دہندگان نے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔