سرینگر/ جموں کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں سوموار صبح سات بجے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔
ریاست کے لداخ خطے میں بھی آج ہی ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
حکام کے مطابق جنوبی کشمیر کے دو حساس ترین اضلاع میں ووٹنگ کا عمل شام چار بجے تک جاری رہے گا جبکہ لداخ میں ووٹنگ شام چھ بجے ختم ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق شوپیان ضلع کے شاداب،کریوا علاقے میں رائے دہندگان کی اچھی خاصی تعداد پولنگ بوتھوں پر تھی۔