Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

لوک سبھا میں مانسون اجلاس

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 19, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
14 Min Read
SHARE
 نئی دہلی//لوک سبھا میں مانسون اجلاس کا آغاز بھی ہنگامہ سے ہوا۔ ایوان میں  وقفہ سوالات تیلگو دیشم پارٹی( ٹی ڈی پی) اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے اراکین کے ہنگامہ کے دوران چلا۔ایوان کی کارروائی گیارہ بجے شروع ہوئے ہی اسپیکر سمترا مہاجن نے چار نو منتخب اراکین کو رکنیت کا حلف لینے کے لئے بلایا۔اترپردیش کے کیرانہ سے  تبسم بیگم ،مہاراشٹر کے بھنڈارا گوندیا حلقہ سے نو منتخب   مدھوکر راو یشونت راو ککڑے اور پال گھر حلقہ سے   راجندر گاوت دھیڈویا اور ناگالینڈ سے   توکھوہو نے حلف لیا۔اس کے بعد ایوان نے اپنے تین سابق اراکین    بہادر سنگھ( پہلی اور دوسری لوک سبھا)، مس   سنت کمار منڈل(ساتویں سے چودہویں لوک سبھا) اور   کنڈالا سبرامنیم (پہلی لوک سبھا) کے وفات پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ایوان نے اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال میں بس حادثہ میں 48افراد کی ہلاکت اور افغانستان کے قندھار صوبہ میں16-17جون کو فدائین حملہ اور جلال آباد میں ہندو اور سکھوں پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا اور افغانستان حکومت اور عوام کے تئیں یگانگت کا اظہار کیا۔اس کے بعداسپیکر نے وقفہ سوالات شروع کرنے کا جیسے ہی اعلان کیا ، گلے میں پینے رنگ کا پٹہ ڈالے ٹی ڈی پی کے اراکین ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر ایوان کے درمیانآگئے ۔ ان میں سابق مرکزی وزیر اشوک گج پتی راجو بھی شامل تھے ۔ یہ اراکین آندھرا پردیش کوخصوصی ریاست کا درجہ دینے اور وشاکھاپٹنم میں ریلوے زون کے قیام کی حمایت میں  ہمیں انصاف چاہئے کے نعرے لگانے لگے ۔ آندھرا پردیش سے وائی ایس آر کانگریس کی رینوکا بوٹا بھی پلے کارڈ لے کر ایوان کے درمیان کھڑی ہوگئیں۔
 
 

مودی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لوک سبھا میں بحث کیلئے منظور

نئی دہلی//مودی حکومت کے خلاف تیلگو دیشم پارٹی(ٹی ڈی پی) کی طرف سے پیش کردہ عدم اعتماد کی تحریک کو لوک سبھا کی اسپیکر سمترامہاجن نے بحث کے لئے منظور کرلیا ۔ عدم اعتماد کی تحریک پر جمعہ کو بحث ہوگی اور اسی دن اس پر ووٹنگ بھی ہوگی۔ لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن نے لنچ کے بعد ایوان کو بتایا کہ تیلگو دیشم پارٹی کے رکن کے سری نواس کے عدم اعتماد کی تجویز پر جمعہ 20جولائی کو بحث کرائی جائے گی۔ ۔وقفہ سوالات کے بعد ضروری کاغذات ایوان کی میز پر رکھوانے کے بعد مہاجن نے ایوان کو بتایا کہ انہیں مختلف جماعتوں کے اراکین کی طرف سے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی تجویزموصول ہوئی ہے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں ٹی ڈی پی، کانگریس ، سی پی آئی، سی پی ایم ، ریولیوشنری سوشلسٹ پارٹی وغیرہ جماعتوں کے اراکین کا نام لیا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی پی کے  کے سرینواس کی تجویز سب سے پہلے موصول ہوئی ہے اس لئے انہیں تجویز پیش کرنے کی اجازت دے رہی ہیں۔اس پر سرینواس نے ایک سطر کی اپنی تجویز پیش کی جس میں کہا گیا ہے 'یہ ایوان حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہے ۔' اس کے بعد اسپیکرنے ایوان سے جاننا چاہا کہ کتنے اراکین اس تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔ ضروری پچاس اراکین کے کھڑے ہونے پر انہوں نے کہا کہ وہ تجویز کو بحث کیلئے منظور کرتی ہیں لیکن اس پر بحث کا دن اور وقت بعد میں طے کیا جائے گا۔ایوان میں کانگریس کے رہنما ملک ارجن کھڑگے نے اس پر ناراضگی ظاہر کی کہ اسپیکر نے انہیں تجویز پیش کرنے کا موقع نہیں دیا۔ اس پر مہاجن نے کہا کہ سرینواس نے سب سے پہلے تجویز کا نوٹس دیا تھا اس لئے ضابطہ کے مطابق انہیں تجویز پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دس دن کے اندر بحث کرانے کے لئے وقت الاٹ کردیں گی۔اسپیکر نے کھڑگے کی ناراضگی کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہا کہ ضابطوں کے مطابق ہی کام کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی ڈی پی کے دو تین مزید اراکین نے بھی عدم اعتماد کی تجویز کا نوٹس دیا تھالیکن سرینواس کا نوٹس سب سے پہلے موصول ہوا تھا اس لئے انہیں ہی تجویز پیش کرنے کے لئے کہا گیا ۔خیال رہے کہ ٹی ڈی پی کے اراکین کی طرف سے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے دوران کئی دنوں تک عدم اعتماد کی تحریک کا نوٹس دیا گیا تھا جسے اسپیکر نے ہر روز ایوان میں پیش کرنے کی کوشش کی لیکن مختلف امور پر ہنگامہ ہونے کی وجہ سے اس پر غور نہیں کیا جاسکا تھا۔ٹی ڈی پی نے مانسون اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی یہ اعلان کردیا تھا کہ وہ اس مرتبہ بھی عدم اعتماد کی تجویز پیش کرے گی ۔
 
 

حکومت کا کئی اہم بل لانے کا فیصلہ

نئی دہلی// مانسون سیشن میں حکومت 43 بل بحث اور منظور کرانے /لانے کی کوشش کرے گی جن میں سے چھ بل آرڈیننس کی جگہ لائے جائیں گے ۔پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے منگل کو بتایا کہ 24 دن کے اس سیشن کے دوران 18 راؤنڈ ہوں گے ۔ سیشن میں سال19- 2018کے لئے ریلوے سمیت دیگر ضمنی مانگ اور سال 6-2015 کی اضافی گرانٹ مطالبات کی منظوری کی تجویز پیش کی جائے گی۔ تین بل واپس بھی لیے جائیں گے جن میں لوک سبھا میں انتہائی چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائز ڈیولپمنٹ (ترمیمی)بل 2015 اور راجیہ سبھا میں سیکورٹی فورسز ٹریبونل (ایکٹ) بل 2012 اور نالندہ یونیورسٹی (ترمیم) بل 2013 شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیشن میں جن آرڈیننس کی جگہ بل لائے جائیں گے ان میں مفرور اقتصادی جرائم آرڈیننس 2018، فوجداری قانون ترمیمی آرڈیننس 2018،ہائی کورٹوں کی کمرشیل عدالتیں، کمرشیل ڈیوجنس اور کمرشل اپیل ڈوجنس (ترمیمی) آرڈیننس 2018، ہومیوپیتھی سنٹرل کونسل (ترمیمی) آرڈیننس 2018، قومی کھیل یونیورسٹی آرڈیننس 2018، انسالوینسي اور بینک کرپسي ضابطہ (ترمیمی) آرڈیننس 2018   شامل ہیں۔اس کے علاوہ دونوں ایوانوں میں زیر التواء پڑے کچھ اور اہم بل پر بھی بحث ہوگی اور انہیں منظور کیا جائے گا۔ان میں مسلم خواتین کی شادی کے حقوق کے تحفظ بل 2017، کنزیومر پروٹیکشن بل 2018، نئی دہلی بین الاقوامی آربٹریشن مرکز بل 2018، ٹرانسجینڈر افراد کے حقوق کا تحفظ بل 2016، آئین کی 123 ویں ترمیمی بل 2017 ،نیشنل میڈیکل کمیشن بل 2017، موٹروہیکلز ترمیمی بل 2017 اور اینٹی کرپشن ترمیمی بل 2013 شامل ہیں۔
 
 

حکومت ہر بحث کے لئے تیار ہے :مودی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے آج سے شروع ہونے والے مانسون سیشن میں تمام پارٹیوں سے تعاون کی امید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام معاملات پر بات چیت کے لئے تیار ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ ایوان کے وقت کا مثبت استعمال ہوگا اور ملک کے مفاد کے اہم مسائل پر مباحثے ہوں گے ۔مسٹر مودی نے سیشن شروع ہونے سے پہلے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا ''اس مانسون سیشن میں ملک کے مفاد کے کئی اہم ایشوزہیں جن پر فیصلہ ہونا ہے ، جن پر بحث ہونی ضروری ہے ۔جتنی بڑی بحث ہوگی اتنا ہی ملک کو فائدہ ہو گا اور حکومت کو اپنی پالیسیاں بنانے میں آسانی ہو گی''۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام سیاسی پارٹیاں وقت کااستعمال ملک کے اہم کام کو آگے بڑھانے میں کریں گے ، سبھی کا تعاون ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ہی ایسی امید کرتے رہے ہیں اور اس بار بھی یہی ان کی دلی خواہش ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی کوئی بھی مسئلہ اٹھا سکتا ہے ۔ حکومت ہر بحث کے لئے تیار ہے ۔کہیں ژالہ باری اور کہیں کم بارش پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ بارش کی وجہ سے کچھ حصوں میں تباہی بھی آئی ہے اور کہیں خشک سالی بھی ہے . ان موضوعات پر ایوان میں بحث ہونی چاہئے ۔مودی  نے  کہا کہ ہندوستانی پارلیمنٹ کا طرز عمل اور طریقہ کار مثالی ہونا چاہئے اور ریاستی قانون ساز کو اس کی تقلید کرنی چاہئے ۔مانسون سیشن کے آغاز سے کچھ وقت پہلے پارلیمنٹ کے کیمپس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا ''کسی بھی پارٹی کا کوئی بھی رکن بحث کے لئے کوئی ایشو لا سکتا ہے حکومت اس پر بحث کے لئے تیار ہے ''۔
 
 

اے پی کو خصوصی درجہ دینے کامطالبہ

پارلیمنٹ کے احاطہ میں وائی ایس آر کانگریس اور تلگودیشم کا احتجاج

نئی دہلی//اے پی کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کامطالبہ کرتے ہوئے ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت وائی ایس آرکانگریس پارٹی نے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے آغاز کے پہلے ہی دن پارلیمنٹ کے احاطہ میں گاندھی جی کے مجسمہ کے روبر و احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔پارٹی کے ارکان راجیہ سبھا نے یہ دھرنا دیا ۔ان کے ساتھ پارٹی کے چھ سابق ارکان لوک سبھا نے بھی ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کر یہ احتجاج کیا ۔پلے کارڈس پر''ہم اے پی کے لئے خصوصی درجہ چاہتے ہیں''نعرہ تحریر تھا۔لوک سبھا کی رکنیت سے حال ہی میں پارٹی کے ارکان نے اے پی کو خصوصی درجہ کامطالبہ کرتے ہوئے استعفی دے دیا تھا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے رکن راجیہ سبھا وجئے سائی ریڈی نے کہا کہ قبل ازیں کے پارلیمنٹ اجلاس کے موقع پر ان کی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ وائی وی سباریڈی نے تحریک عدم اعتماد کی نوٹس دی تھی۔
 
 

راجیہ سبھا میں اراکین اب تمام بائیس زبانوں میں اپنی بات رکھ سکیں گے 

نئی دہلی// راجیہ سبھا میں اب اراکین ڈوگری، کشمیری، کونکنی ، سنتھالی اور سندھی میں بھی اپنی بات رکھ سکیں گے اس کے ساتھ ہی ایوان میں آئین کی آٹھویں شیڈول میں شامل تمام بائیس زبانوں میں ترجمہ کا نظم شروع ہوگیا ہے ۔ اب تک اراکین صرف سترہ زبانوں میں ہی اپنی بات رکھ سکتے تھے ۔ انہوں نے اراکین سے کہا کہ وہ اپنی زبان میں بات رکھ سکتے ہیں لیکن اس کے لئے انہیں پہلے سے اطلاع دینی ہوگی۔ خصوصی طورپر ان پانچ نئی زبانوں میں بولنے والے اراکین کو پہلے سے اطلاع دینی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ان زبانوں کے لئے مترجمین کا نظم لوک سبھا سے اور باہر سے کانٹریکٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔ ان لوگوں کو تربیت دی جائے گی لیکن ابھی انہیں اصطلاحات کوسمجھنے میں کوتھوڑا وقت لگ سکتا ہے ۔ اراکین نے میزیں تھپتھپا کر نئے نظم کا خیر مقدم کیا ۔ بی جے پی کے سبرامنیم سوامی نے کہا کہ وہ اس کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ان کا مشورہ ہے کہ اراکین سنسکرت کے الفاظ کا زیادہ استعمال کریں جس سے پورے ملک کو ایک دھاگے میں پرونے میں مدد ملے گی ۔اس پر کچھ اراکین نے اعتراض کیا تو   نائیڈو نے کہا کہ   سوامی کا یہ صرف مشورہ ہے لیکن یہ لازم نہیں ہے ۔یو این آئی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں
نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی
جموں

Related

برصغیر

اترپردیش میں صفرانکم ٹیکس دکھانے والوں کیخلاف کارروائی کئی مقامات پرانکم ٹیکس کے چھاپے،3500سے زیادہ گھیرے میں

July 16, 2025
برصغیر

ہماچل میں طوفانی بارشوں سے تباہی | 106 افراد ہلاک، 1000 کروڑ کا نقصان

July 16, 2025
برصغیر

مانسون پارلیمانی اجلاس | حکومت8سے زیادہ بل پیش کرے گی | اپوزیشن کی مرکز کو گھیرنے کی تیاریاں

July 16, 2025
برصغیرتازہ ترینکشمیر

پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی اجلاس میں رُکن پارلیمان روح اللہ مہدی کا کشمیر کیلئے براہ راست ریل رابطے کا مطالبہ

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?