سرینگر//سرینگر پارلیمانی حلقے کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں منگل کو 24۔سونہ واراور25۔بٹہ مالو اسمبلی حلقوں کی الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں تیار کی گئیں۔ اس عمل کے دوران چنائو لڑنے والے امیدواروں کے ایجنٹ اوردیگر متعلقین بھی موجود تھے۔ان دو اسمبلی نشستوں کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں تیار کرنے سے اب پورے سرینگر ضلع کی آٹھ اسمبلی نشستوں کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں تیارکرنے کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔