نئی دلی // نئی دلی میں عالم یوم خواتین کے موقعہ پر اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ڈاکٹر درخشاں اندرابی کی کشمیری کتاب ” لونچہ گنڈتھ ژائے“ کی رسم رونمائی انجام دی۔ اس موقعہ پر وزیر کے سیکریٹری جانی عالم، سیکریٹری سینٹرل وقف بورڈ بی ایم جمال اورچیئرمین سینٹر ل حج کمیٹی چودھری محبوب علی قیصر بھی موجود تھے۔ کتاب میں درخشاں اندرابی کی لکھی ہوئی غزلیں اور نظمیں موجود ہیں ۔ یہ درخشاں اندرابی کادوسرا شعری مجموعہ ہے۔ اس موقعہ پر بی جے پی کے مختار عباس نقوی نے کہا ”یہ بہت اچھا ہے کہ ایک سیاستدان قدرتی حسن اور محبت پر لکھ رہا ہے“۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا ” انکی کشمیری شاعری مجموعے کا ترجمہ بہت جلد قائرین کے سامنے ہوگا“۔